جہلم (طارق مجید کھوکھر) بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ حکومت پاکستان ان کی بہبود کے لیے کام کرے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی و مذہبی رہنما احمد صفوان مرزا،چوہدری محمد طارق نے کیا۔انہوں نے کہاکہ عمان میں پاکستانی سفارتخانہ مسقط میں قائم ہے۔
عمان کے شہر سلالہ جس میں چالیس سے پچاس ہزار پاکستانی کام کررہے ہیں اور بیرون ملک سے اپنے ملک رقوم بھجوا کر ملکی معیشت کو ترقی دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وہاں پر مقیم پاکستانیوں کو اپنے بچوں کی پیدائش کے اندراج کے لیے سلالہ سے مسقط آنے کے لیے بارہ سو کلو میٹر فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے جبکہ اسی طرح اپنے کاغذات کی ویری فکیشن اور اگر پاسپورٹ پر کوئی غلطی ہو جائے تو انہیں بارہ گھنٹے کا سفر کرکے سلالہ سے مسقط آنا پڑتا ہے اسی طرح فنگر پرنٹس کے لیے بھی مسقط جانا پڑتا ہے جس پر بذریعہ جہاز ڈھائی سو عمانی ریال جبکہ بائی روڈ بارہ گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑتا ہے انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا ہے کہ مسقط میں قائم ایمبیسی کا سلالہ میں کیمپ آفس بنایا جائے تا کہ وہاں کے رہائشی لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اس ضمن میں پاکستان ایمبیسی کے کیمپ آفس کے قیام کے لیے سلالہ کے رہائشی حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں