جہلم پولیس کی کاروائیاں جاری،پتنگیں ڈور اور منشیات برآمد

جہلم(طارق مجید کھوکھر) سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ایس آئی اشتیاق احمد تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم نعمان جاوید ولد جاوید اقبال سکنہ حسن آباد روہتاس روڈ جہلم سے62عدد پتنگیں اور 1عدد ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی فیاض احمد تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم

کامران شبیر ولد شبیر احمدسکنہ کھرالہ جہلم سے 120عدد پتنگیں اور 3عددڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی حامد خان تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم محمد عمران عرف ببلوں ولد شبیر احمد سکنہ اسلام پورہ جہلم سے 1200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی طالب حسین تھانہ پنڈدادنخان نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 81/20بجرم 8پنجاب میرج فنگشن ایکٹ تھانہ پنڈدادنخان ملزم محمد شہزاد ولد نادر خان سکنہ کوٹلہ شاہ کمیر کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 3روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ سب انسپکٹر محمد افضل ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر اشتیاق احمد تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ قبضہ مافیا گروپ کے ملزمان فراز خضر سکنہ النگ جہلم، عرفان سکنہ النگ جہلم، ظریف سکنہ کوٹ بصیرہ جہلم ذالفقار سکنہ دھریالہ جہلم کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کرکے ان کے خلاف قدمہ درج کرلیا۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close