تلنگانہ، بھارت، چچا کو قتل کرنے کے بعد سیلفی بنانے والا بھتیجا گرفتار

بھارت(پی این آئی) بھارتی ریاست تلنگانہ میں چچا کو قتل کرنے کے بعد سیلفی لینے والا بھتیجا گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقتول شیواراج کا اپنے بھائی کے ساتھ جائیداد کی تقسیم پر جھگڑا تھا جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں خوب لڑائیاں بھی ہوئیں۔جب مسئلے کا کوئی حل نہیں نکل رہا تھا تو ایک دن اس کے

چھوٹے بھائی کے بیٹے نے اپنے دوست کے ہمراہ اپنے چچا کا قتل کر دیا جس کے بعد سیلفی بنا کر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کر دی گئی۔شیواراج کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں کہ وہ حال ہی میں محکمہ پولیس سے سبکدوش ہوا تھا۔پولیس میں وہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھا۔ملزم کا نام وویک بتایا گیا ہے جس نے اس قتل میں اپنے ایک دوست کا ساتھ حاصل کیا اور اپنے ہی چچا کو قتل کر دیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کچھ دنوں سے شیواراج کی گمشدگی کی اطلاعات تھیں، اس کی تلاش کا سلسلہ جاری تھا ۔جیسے ہی ہمیں کسی ایسی سیلفی کے بارے میں اطلاع ملی تو ہمیں محسوس ہوا کہ شاید وویک نے ہی اپنے چچا کا قتل کیا ہے۔واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ وویک نے ہی اپنے چچا کا قتل کیا ہے جس کے بعد اس نے لاش کے ساتھ ایک سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔پولیس نے بھی تصویر کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جس کے بعد ملزم وویک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا ہے جہاں اپنے چچا کو قتل کرکے لاش کے ساتھ سیلفی بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔قتل کی وجہ جائیداد کی تقسیم بتائی گئی ہے جس پر وویک نے اپنے چچا شیواراج کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ شیواراج حال ہی میں محکمہ پولیس سے سبکدوش ہوا تھا۔پولیس میں وہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close