اسلام آباد(پی این آئی)چینی مردوں کی پاکستانی خواتین کیساتھ شادی کے معاملے پر انسانی سمگلنگ کی خبرچلتے ہی تمام ادارے حرکت میں آگئے تھے جس کے بعد 50کے قریب افراد کو گرفتاری کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی مردوں کی پاکستانی خواتین کیساتھ شادیوں کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا ۔
عالمی میڈیا نے اپنی شائع رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں اب تک پشاورمردان اور چارسدہ میں چینی مردوں کا رشتے کروائے گئے ہیں ۔شادی کے معاملات طے کرنے چینی افراد کے سہولت کار ان کی جگہ بات کر تے ہیں ۔ شادی کے معاملات طے پا جانے کے بعد تمام خاندان کے افراد کو اسلام آباد میں شادی کیلئے بلایا جاتا ہے ۔ شادی کروانے والے خاندان کی اپنی معاشی مجبوریاں ایک طرف ہیں لیکن دوسری طرف انسانی سمگلنگ گروہ کے سہولت کار مجبور خاندانوں تک رسائی رکھتے ہیں اور انہیں لالچ دے کر شادی کیلئے رضامند کروا لیا جاتا ہے ۔ ایک ایسا ہی رشتہ شیخوپورہ کی گرجا کالونی میں ہوا جو رشتہ داروں کی مداخلت کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا ۔ شیخو پورہ میں سڑک کے دونوں اطراف مسلمان مسیح خاندان ساتھ ساتھ رہتے ہیں ان میں بھٹہ پر کام کرنے والے مزدور بھی رہتے ہیں چینی رشتہ کروانے والے گروہ کی جانب سے شادی کیلئے ہاں کر دے اسے بھٹے کا مالک بنا دیا جائے گا ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل خان میو نے مئی 2019ء میں انکشاف کیا تھا کہ اسمگلنگ گروہ خواتین کے اعضاء میں بچہ دانی نکال کر بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کی کرتا ہے اور وہ اس کی وہاں سے بڑی رقم وصول بھی کرتا ہے ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق جن خواتین کو جسم فروشی کے قابل نہیں سمجھاجاتا ان کے جسم کے اعضاء نکال کر فروخت کر دیئے جاتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں