جہلم(طارق مجید کھوکھر) سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔ اے ایس آئی محمدمعروف تھانہ سٹی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر48/20بجرم 324ت پ تھانہ سٹی نے ملزم احتشال احمد ولد محمد عامر سکنہ مجاہدآبد جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ5روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔
اے ایس آئی ارسلان یاسین پولیس چوکی سٹی دینہ نے دوران گشت ملزمان 1۔گلفام کیانی ولد راجہ محمد صفدر سکنہ کوٹلی بہرام سے پسٹل 30 بور معہ 2روند۔2۔ناصر سلیم ولد محمد سلیم سکنہ کوٹلی بہرام سے 30بو ر پسٹل معہ4روندبرآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔۔اے ایس آئی محمد طفیل تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم عمران شہزاد عرف مانا مصلی ولد صابر محمود سکنہ کھرالہ جہلم سے 1245گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی عمران حسین انچارج پویس چوکی کینٹ نے دوران گشت ملزم عامر حسین ولد دل محمد سکنہ سلیمان پارس جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی محمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم طارق محمود ولد خلیل احمد سکنہ ہرنپور پنڈدادنخان سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ نے دوران گشت ملزمان1۔محمد عادل ولد محمد طارق 2.عابد حسین3۔مشتاق 4۔راشد سے 9لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کیا اور بقایا مجرمان کو نشہ کی حالت میں گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں