لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر 8 مارچ کو تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا گلوبل پاکستان اینڈ کشمیر کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان کا اعلان

لندن (خادم حسین شاہین) گلوبل پاکستان اینڈ کشمیر کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے اعلان کیا ہے کہ 8 مارچ کولندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر تاریخ ساز احتجاج کیا جائے گا، اس احتجاج میں کشمیری ،پاکستانی اور دنیا بھر کے انسان دوست عوام شریک ہوں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

اس احتجاج کا مقصد بھارت کے اندرمقبوضہ کشمیر میں ڈہائے جانے والے مظالم کا پردہ چاک کرنا ہے، راجہ سکندر خان کا کہنا تھا کہ ظالم بھارتی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کو قتل و غارت گری کا شکار کرنے کے بعد کئی ماہ سے کرفیو نافذکر کے جکڑ رکھا ہے اور اب بھارت میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و جبر کا بازار گرم کر دیا ہے، اس صورتحال میں ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے،ہم دنیا کے ہر ایوان میں بھارت کے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں گے اوراس کی نام نہاد جمہوری دعووں کا پردہ چاک کریں گے ہماری یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ بین الاقومی برادری جاگ نہیں جاتی اور بھارت کی ان چیرہ دستیوں کو روک نہیں دیا جاتا، راجہ سکندر خان نے پاکستان اور دنیا بھر کے انسان دوست حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 مارچ کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ہماری جد وجہد مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے اندر رہنے والی اقلیتوں اور دنیا بھر کے مظوم عوام کے لیے ہے جو اپنے حقوق ک حصول کے لیے سر گرم عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ ناکامی بھارت کا مقدر ہے اور بھارتی قیادت کو اب نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close