وزیراعظم کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد: لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن بحالے کہا ہے حکومتی فیصلوں کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے،عوام بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس خطے کی صورتحال کے پیش نظرایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ویڈیو لنک اجلاس میں اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، عطا تارڑ، مصدق ملک، احسن اقبال، شزا فاطمہ اور اویس لغاری کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر متعلقہ اعلی سرکاری افسران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومتی فیصلوں کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی، جس قدر ممکن ہوسکا، گزشتہ تین ہفتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا، تیل کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے دیے، یہ رقم مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرکے دی۔انہوں نے کہا کہ عوام بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، دفاتر اور کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا صوبائی حکومتیں موٹرسائیکل، رکشہ مالکان کو رجسٹریشن اپنے نام کرانے کیلئے سہولیات فراہم کریں، اس اقدام سے ملک بھر کے موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہو جائے گا، موٹرسائیکل اور رکشہ مالکان کو حکومت کی طرف سے دیے جانے والے ریلیف سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close