لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے، جس پر سماعت مقرر کر دی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سولہ ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور شواہد کے باوجود دونوں رہنماؤں کو بری کر دیا گیا۔
پرویز الٰہی کی جانب سے یہ بھی مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ بریت سیاسی بنیادوں پر دی گئی جو قانون کے منافی ہے، جبکہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ پر موجود تھے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔
رجسٹرار آفس نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کل صبح نو بجے سماعت کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






