اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی رابطہ کر کے تینوں سروسز چیفس کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عید کے دن بھی اپنے اہل خانہ سے دور رہ کر وطن کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرم میں فوجی جوانوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






