وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے عمران خان سے متعلق بڑا مطالبہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عید کے موقع پر اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کا معاملہ پہلے بھی کئی بار اٹھایا جا چکا ہے، اور قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی بنیادوں پر یقینی بنایا جانا چاہیے۔

خط میں کہا گیا کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے، جبکہ قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات اور طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو تمام حقوق دیے جائیں اور اس حوالے سے فوری ہدایات جاری کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close