ایران کشیدگی، وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر طیب اردگان سے رابطہ

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا اور امت مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں بڑھتی کشیدگی، خصوصاً ترکیے پر ہونے والے میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل وقت میں ترک عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے۔

گفتگو کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے پاک افغان عارضی جنگ بندی میں ترکیے کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور رابطوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close