ن لیگ سندھ میں اختلافات سامنے آگئے، سینئر رہنمائوں میں تلخ کلامی

کراچی میں گورنر سندھ نہال ہاشمی کے تقرر کے بعد مسلم لیگ ن سندھ میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی اور بشیر میمن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور ایک ملاقات کے دوران تلخ کلامی بھی ہوئی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گورنر کے قریبی ساتھی خرم بھٹی کو مبینہ طور پر بشیر میمن نے تھپڑ مارا، جبکہ گورنر کے ہمراہ آنے والے افراد سے بھی سخت رویہ اختیار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران گورنر سندھ اور بشیر میمن کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے حال ہی میں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، جس کے بعد صوبائی سیاست میں نئی صف بندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close