سعودی دارلحکومت امریکی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سفارتخانے کے مطابق، امریکی شہری دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے سعودی عرب سے روانہ ہو جائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سفارتخانے نے مزید بتایا کہ ریاض، جدہ اور دمام کے ایئرپورٹس بدستور فعال ہیں، لہٰذا شہری ان سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بروقت روانگی یقینی بنائیں۔
امریکی سفارتخانے نے سعودی عرب میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی وارننگ سسٹم کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






