وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدنی والے افراد کے لیے سستے گھروں کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس میں ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات اور عوامی سہولیات کی بہتری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سستے گھروں کے منصوبوں کو تیز کیا جائے اور عام آدمی تک ہاؤس فنانس کی سہولت مؤثر انداز میں پہنچائی جائے، جبکہ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبے کے ٹیکس نظام میں اصلاحات پر کام جاری ہے اور ایف بی آر و صوبوں کے ساتھ مشاورت ہو رہی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ہاؤس مورٹگیج اصلاحات، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت گھروں کی تعمیر اور رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجاویز پر بھی پیشرفت جاری ہے۔
حکام کے مطابق ہاؤس فنانس کے فروغ کے لیے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر بھی کام جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






