افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال کارروائی کے بعد پاک فوج کا آپریشن ’’غضب للحق‘‘ جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ خوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں کئی خوارج مارے گئے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






