آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کو بڑی کامیابی مل گئی

افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک افواج کا ‘آپریشن غضب للحق’ تیزی سے جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس پر کیے گئے حملوں کی نئی ویڈیوز جاری کر دی ہیں، جن میں حملے سے پہلے اور بعد کے تباہ کن مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کارروائیوں میں قندھار ایئر فیلڈ پر موجود آئل اسٹوریج سائٹس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جنہیں افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیمیں اپنی کارروائیوں کے لیے ایندھن فراہم کرنے کے واسطے استعمال کر رہی تھیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن اپنے مقررہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close