زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر بالا اور دیر شہر سمیت گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔ اچانک آنے والے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔ ادارے کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی تقریباً 216 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close