محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ روس مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پیر کو روس روانہ ہونے والے تھے تاہم خطے کی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یہ دورہ مؤخر کیا گیا ہے۔
محمد شہباز شریف نے خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں افغانستان اور ایران سمیت خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق مشاورت بھی ہوگی اور آئندہ دنوں کے لیے حکومتی مؤقف کے حوالے سے گائیڈ لائن تیار کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






