افغانستان کے خلاف آپریشن غضب للحق، پاک افواج کی جوابی کارروائی میں درجنوں ٹھکانے تباہ

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کے بعد پاکستان کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن “غضب للحق” بدستور جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج کی بھرپور جوابی کارروائیوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سرحدی علاقوں میں قائم 27 افغان چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات سرحدی خلاف ورزیوں اور حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں، جبکہ صورتحال بدستور کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close