ایران اور امریکا نے جنیوا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کے دوران معاہدے کے اہم اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم فی الحال صرف بنیادی اصولوں پر اتفاق ہوا ہے اور کسی باقاعدہ معاہدے کا فوری امکان نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے طاقت کے استعمال کا واضح حوالہ فوری اور غیر مشروط طور پر ختم ہونا چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے اور اس پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری پروگرام پر طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب خلیجی عرب ممالک نے بھی خبردار کیا ہے کہ کسی ممکنہ فوجی کارروائی سے خطے میں نئی جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






