پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے تازہ اقدامات کی سخت مذمت کر دی
پاکستان نے اسرائیلی قابض طاقت کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارہ کے علاقوں کو نام نہاد ریاستی ملکیت میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں میں توسیع کی حالیہ کوششوں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ اقدامات اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے منافی ہیں اور عالمی برادری کو انہیں واضح طور پر مسترد کرنا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات خطے میں دیرپا امن کے امکانات کو کمزور کر رہے ہیں، اور پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، جغرافیائی طور پر منسلک فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






