بلوچستان کے ضلع واشک اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز واشک سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زائد بار جھٹکے آئے، جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادھر سندھ کے شہروں سکھر، جیکب آباد، دادو اور میہڑ سمیت اطراف میں بھی زمین ہلنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






