وزیراعظم شہباز شریف نے اہم تعیناتیوں کی منظوری دے دی ، جانئے تفصیلات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اہم تعیناتیوں اور توسیعات کی منظوری دے دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق تنویر احمد کو پراجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل میں ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے، اور انہیں وزارتِ آئی ٹی کے منصوبے میں کنٹریکٹ بنیادوں پر 22 جون تک تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح کاشف ذوالفقار کو منصوبے کا ڈائریکٹر (پالیسی اینڈ گورننس) مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے انڈس واٹر کمشنر محمد مہر علی شاہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی ہے، اور ان کے پاس انڈس واٹر کمشنر کا اضافی چارج رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close