سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔

یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close