اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں سے مبینہ روابط کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جہاں جج طاہر عباس سپرا نے کارروائی کی۔ سماعت کے دوران رؤف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کی، تاہم دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے جبکہ کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






