پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی پر پابندی لگانے کا مطالبہ

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے درخواست زیر غور منظور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بیان میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی سخت مذمت کرتا ہے اور ایسے گروہوں کو افغان سرزمین سے مکمل استثنا اور مشرقی ہمسایہ کی حمایت حاصل ہے۔

عاصم افتخار نے بتایا کہ کالعدم بی ایل اے بلوچستان میں متعدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے اور حالیہ حملوں کی ذمہ داری بھی اس نے قبول کی ہے۔ ان حملوں میں 48 بے گناہ شہری شہید ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کالعدم بی ایل اے کے 145 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close