محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم معاملہ اٹھا دیا

قائد حزبِ اختلاف محمود اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ ان کے ذاتی ڈاکٹرز کے ذریعے کرایا جائے، کیونکہ اڈیالہ جیل میں معائنہ کے دوران اہل خانہ اور ذاتی معالجین کی غیر موجودگی پر تشویش ہے۔

محمود اچکزئی نے وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ خط میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ بانی کا معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹرز سے کرایا جائے۔

انہوں نے ذاتی ڈاکٹرز کے نام بھی تجویز کیے ہیں جن میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، پروفیسر مظہر اسحاق اور پروفیسر عامر اعوان شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close