فراڈ کیس، فوادچوھدری کیلئے بری خبر آ گئی

فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ ملک محمد ظہیر بھی اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جس پر سابق وفاقی وزیر نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو کل طلب کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چودھری کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر بھی کل دلائل طلب کر لیے گئے، جبکہ فواد چودھری کے خلاف کیس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close