علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور ایس پی راول کو کل تک انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا سخت حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت حاضر ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، کہتے ہوئے کہ اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ ڈی فریز نہ ہونے تک وہ پیش نہیں ہوں گی۔ اسپیکل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے شدید اعتراض اٹھایا کہ ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی اور اس کا رویہ شروع سے غیر ذمہ دارانہ ہے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے روزانہ ٹرائل کا حکم دیا اور SP راول کو علیمہ خان کو کل تک پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ ملزمہ پیش نہ ہوئی تو اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔ ان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے اور سماعت کل تک ملتوی ہو گئی۔ استغاثہ کے گواہ موجود تھے؛ مقدمے میں 10 گواہوں کی جرح مکمل ہو چکی ہے اور مزید گواہ طلب کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close