صدر آزاد کشمیر انتقال کر گئے

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے شدید علیل تھے اور اسلام آباد میں زیرِ علاج تھے، جہاں جگر کے کینسر کے باعث آج ان کا انتقال ہوا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عمر 71 برس تھی۔ وہ اگست 2021 سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے پر فائز تھے اور طویل سیاسی و قانونی خدمات کے باعث ایک نمایاں شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ صدر آزاد کشمیر کی نمازِ جنازہ کل دن 3 بجے کھڑی شریف، میرپور میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر آزاد کشمیر حکومت نے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close