اہم پی ٹی آئی رہنما کو بڑا ریلیف مل گیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ان کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس کو خارج کر دیا۔ ریفرنس تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر خارج کیا گیا کیونکہ اس پر پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر کے دستخط تھے، جبکہ ڈیفیکشن کلاز کے تحت نااہلی کے لیے ریفرنس پر صرف پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں یہ تکنیکی بے ضابطگی پائی گئی، جس کے باعث اسے قابل سماعت نہیں سمجھا گیا اور خارج کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close