صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں گزشتہ روز ہونے والے مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کے بعد بعض علاقوں میں کرفیو لگادیا گیا۔
ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق رات بھر جاری آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر فہیم احمد نے بتایا کہ اکبر علی خان، جھنڈو خیل، سدا خیل، بکول خیل اور عمر زئی میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ واضح رہے کہ ڈومیل کے علاقوں اکبر کلے اور اسپرکہ میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کی تھی، جس کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






