فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ آؤٹ لک مستحکم قرار

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دے دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی قرض ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رکھتے ہوئے ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا ہے۔ ایجنسی نے ملک کے قرضوں کے استحکام میں بہتری کے اشارے دیے اور پاکستان کے لیے ‘آر آر فور’ (RR4) ریکوری ریٹنگ بھی مقرر کی۔

فچ کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان کی ریٹنگز کو انڈر کرائیٹیریا آبزرویشن سے ہٹا دیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ معاشی صورتحال میں نسبتاً بہتری آئی ہے۔ ریٹنگ کے مستحکم رہنے میں بہتر مالی نظم و نسق، آئی ایم ایف اصلاحات اور مستحکم زرمبادلہ کے ذخائر کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2025 میں فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس (CCC+) سے بڑھا کر بی مائنس (B-) کیا تھا، جس کے بعد ملک ہائی رسک قرض گیر ممالک میں شامل ہے۔ فچ نے خبردار کیا کہ پاکستان کو کریڈٹ خدشات بدستور لاحق ہیں، تاہم موجودہ توثیق سے معاشی استحکام کے لیے مثبت اشارے ملے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close