اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر علی ہادی چٹھہ کو متنازع ٹوئٹس کیس میں 17، 17 سال قید اور 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ:
PECA ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دونوں کو 5، 5 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ۔
سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3 کروڑ روپے جرمانہ۔
سیکشن 26A کے تحت 2، 2 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ۔
عدالت نے سیکشن 11 کے تحت بری کرتے ہوئے باقی سیکشنز کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید اور 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڑے کو لڑائی جھگڑا کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں پر نقصِ امن، شر انگیزی اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزامات تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






