اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر جھگڑے کے مقدمے میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
جیو نیوز کے مطابق مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے اختتام پر عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔ یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






