ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ گرفتار

اسلام آباد: متنازع ٹویٹس کیس میں وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا، حالانکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دونوں کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اسپیشل اسکواڈ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی گاڑی میں سوار ہو کر ڈسٹرکٹ کورٹس میں ضمانت کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس نے سرینا چوک کے قریب گاڑی کو روک کر دونوں کو تحویل میں لے لیا۔ گرفتاری کے وقت اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سینئر وکیل منظور ججہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ یہ پیش رفت انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے متنازع ٹویٹس کیس میں دونوں کی ضمانتیں منسوخ کیے جانے کے بعد سامنے آئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں ٹرائل کورٹ کے ذاتی پیشی کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ اس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔ ہائی کورٹ نے دونوں کو گواہوں پر جرح کے لیے چار دن کی مہلت بھی دی تھی اور قرار دیا تھا کہ مقررہ مدت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں یہ حکم غیر مؤثر ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close