وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران جب غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا نام پکارا گیا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر امریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں استفسار کیا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں موجود فیلڈ مارشل کی جانب اشارہ کیا۔ اس پر امریکی صدر نے ہاتھ لہرا کر خیر مقدم کیا۔
تقریب کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






