قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق

قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا، جس کے لیے قانونی ضابطے پورے کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ زیرِ غور آیا۔ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close