اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی علاقہ بتایا گیا ہے۔ ہنزہ اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے واضح جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ سوات میں ہلکی نوعیت کے جھٹکوں نے لوگوں کو چونکا دیا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم عوام میں تشویش کی فضا برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






