حکومت نے 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تیار کردہ نئے ڈیزائن پر بریفنگ دی۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ نئے نوٹ عصری تقاضوں کے مطابق تیار کیے جا رہے ہیں، جن کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ نئے ڈیزائن میں جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے جدید اور مضبوط سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے۔
نئے ڈیزائن پر مزید غور و خوض کے لیے کابینہ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو حتمی سفارشات پیش کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






