ایوان میں قانون سازی کی حمایت، پیپلزپارٹی نے حکومت کے سامنے اہم شرط رکھدی

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمانی عمل میں مشاورت کو یقینی نہ بنانے پر گہری تشویش اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ جماعت نے واضح کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایوان میں پیش کی جانے والی کسی بھی قانون سازی کی حمایت اس شرط پر کرے گی کہ حکومت اس معاملے میں پی پی پی سے جامع اور پیشگی مشاورت کرے۔

خبردار !!! ان ادویات کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد ، الرٹ جاری کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق، پی پی پی کا مؤقف ہے کہ حکومت کو مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے، نیز خصوصی اقتصادی زونز آرڈیننس سمیت تمام مجوزہ قوانین کے بارے میں پارلیمانی اتحادیوں کو تفصیلی بریفنگ دینا ضروری ہے۔ پارٹی نے زور دیا ہے کہ مشاورت کے بغیر قانون سازی پیش کی جائے تو وہ اس کی حمایت نہیں کرے گی۔

پی پی پی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خصوصی اقتصادی زونز آرڈیننس اور دیگر اہم قانونی مسودات پر اپنی تجاویز حکومت تک رسمی طور پر پہنچائے گی، اور توقع رکھتی ہے کہ حکومت انہیں سنجیدگی سے پرکھے گی۔

ذرائع کے مطابق، آئندہ مشترکہ اجلاس میں متعدد اہم قوانین پیش کیے جانے کی اطلاعات ہیں، اور پی پی پی حکومت سے مطالبہ کرے گی کہ وہ ان تمام معاملات پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مکمل تفہیم اور شفافیت برقرار رکھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close