دھماکہ، پانچ پولیس اہلکار شہید

ٹانک کے علاقے گومل بازار میں خوفناک واقعہ پیش آیا جب تھانہ گومل کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بکتر بند گاڑی گومل بازار روڈ پر تھی اور تھانہ گومل سے ٹانک کی جانب آ رہی تھی جب دھماکہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close