کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی پہلی منزل پر واقع فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر فوری کنٹرول حاصل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول برنس وارڈ منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






