وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز میں اصلاحات کے لیے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کے پروگرام کا حصہ ہے اور اپنی سفارشات سہ ماہی بنیادوں پر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری منصوبہ بندی، سیکریٹری ایس آئی ایف سی، سیکریٹری آئی ٹی، سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سی سی پی، ایم ڈی پیپرا، ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ اسی دوران سرد موسم میں جسم کو گرم رکھنے اور قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کے حوالے سے بھی معلومات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ وفاقی وزارت خزانہ سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






