گیلپ پاکستان کے سروے میں نصف سے زائد پاکستانی نئے سال سے پرامید دکھائی دیئے ہیں اور انہوں نے 2026 کو معاشی بہتری کا سال قرار دیتے ہوئے حالات میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نئے سروے کے مطابق 2026 میں بہتری کی امید کرنے والے پاکستانیوں نے دنیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں عالمی سطح پر 37 فیصد لوگ پرامید ہیں وہیں پاکستان میں 51 فیصد عوام نئے سال میں بہتری کے لیے پُرامید نظر آئے۔
’’جیو نیوز ‘‘ نے گیلپ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانیوں میں ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کی امید بھی بڑھی ہے، 2024 میں 43 فیصد اور 2025 میں 53 فیصد افراد نے 2026 میں معاشی حالات بہتر ہونے کا کہا۔ اسی تناظر میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی پیغام دیا ہے کہ ذمہ دار بنیں اور نئے سال کی خوشی محفوظ طریقے سے منائیں۔
سروے میں 52 فیصد پاکستانی نئے سال میں پر امن دنیا کے لیے بھی پُرامید دکھائی دیئے، البتہ 21 فیصد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا میں فساد بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ سروے کے مطابق پرامن دنیا کا خواب دیکھنے والے پاکستانیوں کی شرح بھارت اور عالمی اوسط سے دگنی نظر آئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






