ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان ”ونر”، بھارت واضح طور پر ”لوزر” قرار

دنیا کے معتبر امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تسلیم کرتے ہوئے ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو “وِنر” اور بھارت کو “لوزر” قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق ٹرمپ کے دوسرے دور میں پاکستان نے واشنگٹن میں سٹریٹجک کم بیک کرتے ہوئے اعتماد اور رسائی حاصل کی، جس سے امریکا کے نزدیک پاکستان دوبارہ ایک قابل قدر اور مؤثر شراکت دار بن گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی سمارٹ حکمت عملی نے واشنگٹن میں طاقت کا توازن اسلام آباد کے حق میں بدل دیا۔ دہشت گرد حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار نے ٹرمپ کو فوری اور حوصلہ افزا کامیابی فراہم کی۔

فارن پالیسی کے مطابق ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ذاتی قربت پاک امریکا تعلقات کی پیشرفت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اوول آفس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، جس سے پاک امریکا تعلقات نئی جہت حاصل کر گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عسکری قیادت نے واشنگٹن میں پاکستان کی آواز کو دوبارہ وزن دار بنایا اور سفارت کاری میں اسٹریٹجک برتری دلائی۔

پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے مطابق اب اس موقع کو عملی نتائج میں بدلنا لازم ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی پیشرفت سے بھارت کے تعلقات کمزور ہوئے، جہاں پاکستان ٹرمپ کے وِنرز میں رہا، وہیں بھارت لوزرز کی صف میں کھڑا دکھائی دیا۔ امریکا کے مطابق بھارت کی تجارتی پالیسیوں، روسی تیل کی خریداری اور دیگر امور نے واشنگٹن میں ناراضی پیدا کی، جس کے باعث امریکا بھارت تعلقات دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close