نئے صوبے بنانے سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بڑا مطالبہ

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں نئے صوبے بنانے ہیں تو اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور ایک کمیشن قائم کیا جائے جو یہ فیصلہ کرے کہ کتنے صوبے بنانے کی ضرورت ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ نئے صوبوں کے قیام کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ نہیں چاہتے کہ صوبوں کی تشکیل سیاسی بنیادوں پر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی، وزیراعظم پہلے بھی میثاقِ معیشت کی بات کر چکے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی پیشکش کے بعد اب پی ٹی آئی کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کیا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ماضی میں محمود اچکزئی کو مختلف القابات سے نوازتی رہی، جبکہ اب مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو دے دیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اب بھی امپورٹڈ لیڈر درکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close