وفاقی حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر بروز جمعہ کو وفاقی سرکاری اداروں میں کوئی تعطیل نہیں ہوگی اور تمام وفاقی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
تاہم دارالحکومت اسلام آباد میں 26 دسمبر کو مقامی تعطیل ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی اعلیٰ سطحی وفد کی آمد کے باعث اسلام آباد شہر میں جمعہ کے روز تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق آئی سی ٹی، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر نہیں ہوگا اور یہ ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھی واضح کیا ہے کہ 26 دسمبر کو وفاقی سرکاری ادارے کھلے رہیں گے اور صرف اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیل نافذ ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






