حکومت نے قرض لینے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2025) کے دوران 858 ارب روپے قرض حاصل کیا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق، شہباز شریف کی وفاقی حکومت نے اس عرصے میں مجموعی طور پر 858 ارب روپے قرض لیا، جو پچھلے مالی سال کے اسی دوران لیے گئے 741 ارب روپے سے 117 ارب روپے زیادہ ہے۔

رواں مالی سال کے نومبر میں ہی حکومت نے 144 ارب روپے قرض حاصل کیا، جس میں 31 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کثیرالجہتی اور باہمی معاہدوں کے تحت اور 19 کروڑ 69 لاکھ ڈالر نئے پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close