قومی ائیر لائن کی نجکاری کے دوسرے مرحلے میں عارف حبیب گروپ 135 ارب روپے کی بولی لگا کر کامیاب دہندہ قرار پائے، جب کہ لکی سیمنٹ نے 134 ارب روپے کی بولی دی۔
نجکاری کے دوسرے مرحلے میں بولی میں شدید مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ لکی گروپ نے ابتدائی طور پر 115 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دی، جبکہ عارف حبیب گروپ نے 116 ارب روپے کی بولی دی۔ بعد میں دونوں گروپس نے باری باری اپنی بولیاں بڑھائیں، جس میں عارف حبیب گروپ نے آخرکار 135 ارب روپے کی بولی لگا کر کامیابی حاصل کی۔
حکام کے مطابق پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے اور کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال پی آئی اے کے 654 ارب روپے کے واجبات اپنے ذمہ لے لیے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






